Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

اگاتھا کرسٹی : جاسوسی کہانیاں لکھنے والی تاریخ کی عظیم ترین مصنفہ

اگاتھا کرسٹی کا پورا نام اگاتھا میری کلیریسا ملر تھا۔ وہ جاسوسی کہانیاں لکھنے والی عالمی شہرت یافتہ مصنفہ تھیں۔ انہیں جاسوسی کہانیاں لکھنے والی تاریخ کی عظیم ترین مصنفہ سمجھا جاتا ہے۔ اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق دنیا بھر میں شیکسپیئر کے بعد یہ واحد مصنفہ ہیں جن کی کتابیں سب سے زیادہ تعداد میں فروخت ہوئی ہیں۔ 2006ء کے اعداد و شمار کے مطابق ان کی لکھی ہوئی کہانیوں کے ایک ارب سے زائد نسخے فروخت ہوئے تھے۔ 

آگاتھا 1890ء میں انگلینڈ کے علاقے ٹارکی میں پیدا ہوئیں، اور 1976ء میں آکسفورڈ شائر، انگلینڈ میں وفات پائی۔ اگاتھا نے کل 66 جاسوسی ناولز اور 153 مختصر کہانیوں کے 14 مجموعے لکھے جو اب تک سو سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکے ہیں۔ یوں تو آگاتھا کرسٹی جرائم اور سراغ رساں پر مبنی جاسوسی کہانیوں کے لیے جانی جاتی ہیں، لیکن آپ نے میری ویسٹماکوٹ کے قلمی نام سے رومانوی ناول بھی لکھے اور کئی پراسرار، سنسنی خیز اور ماورائی کہانیاں بھی تحریر کیں۔

قاسم احمد


 

Post a Comment

0 Comments