بائرن کی باتیں : نفرت دل کا پاگل پن ہے
بائرن رومانی نظموں کے لیے مشہور، انگریز شاعر تھا۔ اس کا مکمل نام جارج گورڈن بائرن تھا۔ 
٭ نفرت دل کا پاگل پن ہے۔ 
٭ انسان کی زندگی آنسوؤں اور مسکراہٹوں پر مشتمل ہے اور انسان ان کے درمیان پینڈولم کی مانند لٹک رہا ہے۔ 
٭ ظلم کرنے کی بجائے مظلوم کی مدد کرنے سے زیادہ شہرت ہوتی ہے۔ 
٭ فلاح و بہبود بغیر کوشش کے نہیں ہوتی۔ 
٭ اگر جذبہ ہی ناکامی کا ہو تو کامیابی کبھی بھی حاصل نہیں ہوتی۔ 
٭ خلوص کے بغیر دل اس صدف کی مانند ہے جس میں موتی نہ ہو۔ 
٭ احمق کی ہنسی وہ واحد شے ہے جو تمام عالم کو چکر میں ڈال دیتی ہے۔ 
٭ معاشرے میں دو قسم کے لوگ ہوتے ہیں، ستانے والے اور ستائے ہوئے۔ ان کے ملنے سے معاشرہ بنتا ہے۔ 
٭ کسی چیز کو بنانے میں جو وقت صرف ہوتا ہے اسے بگاڑنے میں اس وقت کا ہزارواں حصہ درکار ہے۔
 
 
 
 
  
 
 
 
 
0 Comments