Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

آسکر وائلڈ کی باتیں

آسکر وائلڈ (16 اکتوبر 1854 – 30 نومبر 1900) ایک آئرش مصنف تھا۔ اس کی تحریروں سے چند اقتباسات پیش ہیں۔ 

٭ بے وقوفی کے علاوہ اور کوئی گناہ نہیں۔ 

٭ اگرچہ ہم سب گٹر میں ہیں لیکن ہم میں سے بعض افراد ستارے دیکھ رہے ہیں۔ 

٭ ہر کوئی اپنی غلطی کو تجربے کا نام دیتا ہے۔ 

٭ اس دنیا میں دو ہی ٹریجیڈیاں ہیں، ایک اس چیز کا نام یاد کرنا جس کی آپ کو ضرورت ہو اور دوسرا اسے تلاش کر لینا۔ 

٭ میں ہر وقت خود کو حیران کرتا رہتا ہوں اور یہی وجہ زندگی کو زندہ رہنے کے قابل بناتی ہے۔ 

٭ خالص اور سادہ سچ شاید ہی کبھی خالص ہو لیکن سادہ پھر بھی نہیں ہوتا۔ 

٭ سر رابرٹ آپ اتنے امیر بھی نہیں کہ اپنا ماضی خرید کر لا سکیں۔ کوئی بھی اتنا امیر نہیں۔ 

٭ جلد یا بدیر ہمیں اپنے اعمال کی جوابدہی کرنی ہو گی۔ 

٭ جو اپنے لئے نہیں سوچتا وہ کبھی سوچتا ہی نہیں۔ 

٭ خودغرضی اپنی مرضی سے جینے کا نام نہیں بلکہ دوسروں کو اپنی مرضی کے مطابق جینے دینا ہے۔ 

٭ صرف اچھے سوالات کے ہی اچھے جوابات ہوتے ہیں۔

محمد اقبال


 

Post a Comment

0 Comments