Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

عبدالستار ایدھی : کتنے قطروں کو سمندر کر گیا

عبدالستار ایدھی آٹھ جولائی 2016ء کو جہان فانی سے رخصت ہوئے۔ ان کی دوسری برسی کے موقع پر قارئین کی نذر چند اشعار جو مختلف مقامات پر بطور خراجِ تحسین پیش کیے گئے۔ 

اگر جانا ہی پڑا تھا 

ہمارے بعد تم جاتے 

(سعید الظفر صدیقی)

کتنے قطروں کو سمندر کر گیا

 کام پورا کر کے اپنے گھر گیا

 تاقیامت وہ رہے گا جاوداں 

کوئی نہ کہنا کہ ایدھی مر گیا

 (سالک صدیقی) 

مسافر جانبِ منزل رواں ہیں

 ترا جانا بہت مشکل لگے گا

 ضرورت جب پڑے گی اس جہاں کو

 کہاں سے دوسرا ایدھی ملے گا

 (شہزاد گوہر)

 وہ اِک ستارہ تھا جو اِس زمیں پہ بھیجا گیا

 پھر آسمان پہ اس کو بلا لیا گیا ہے 

(پرویز ساحر) 

انتخاب: محمدیوسف

Post a Comment

0 Comments