Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

نہ حاسدوں کا بُرا مان، ہسپتال بنا : حبیب جالب

یہ کارِ نیک ہے عمران، ہسپتال بنا
نہ حاسدوں کا بُرا مان، ہسپتال بنا

معاملات نہ رکھ صرف اہلِ ایماں سے
تو کافروں سے بھی لے دان، ہسپتال بنا

تو والدہ کی دعائوں سے، سعیٔ پیہم سے
بنا ہے دیس کی پہچان، ہسپتال بنا

ترے خیال کی پاکیزگی پر اہلِ جہاں
ہزار جاں سے ہیں قربان، ہسپتال بنا

حبیب جالب

Post a Comment

0 Comments