Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

پان فروش ایڈیٹر

مولانا عبدالمجید سالک روزنامہ’’زمیندار‘‘ کے ایڈیٹر تھے۔ ترک موالات کی تحریک میں برطانیہ کے خلاف مضامین لکھنے کی پاداش میں گرفتار ہوئے اور ایک سال قید بامشقت کی سزا پائی۔ بعد ازاں ’’زمیندار ‘‘ کے متعدد ایڈیٹر گرفتار ہوئے۔ ممبر ہوم افیئرز جان مینارڈ جیل کے معائنے کے لیے آئے تو سالک صاحب سے پوچھا کہ ’’زمیندار‘‘ کا اصل ایڈیٹر کون ہے ‘‘ سالک صاحب نے جواب دیا ’’کم از کم میں تو اصلی ہوں۔‘‘ جان مینارڈ نے ہنس کر کہا۔۔۔ یہ تو ہم جانتے ہیں لیکن آج کل جس کا نام ’’زمیندار‘‘ میں ایڈیٹر کے طور پر لکھا جارہا ہے وہ تو کوئی پان فروش ہے۔ سالک صاحب نے جواب دیا کہ ’’جب اصل ایڈیٹروں کو اس تیزی سے گرفتار کرتے جائیں گے تو کسی پان فروش کو ہی آگے بڑھانا پڑے گا۔‘‘ 

 انتخاب: فریحہ خان 

Post a Comment

0 Comments