پاکستان میں چند دہائیاں پہلے تک ایسے کئی جریدے شائع ہوتے تھے، جو بچوں کی فکری نشو و نما میں اہم کردار ادا کرتے تھے۔ یہ جریدے بچوں کو اچھے برے کی تمیز سکھانے میں بھی مدد دیتے تھے۔ ان میں سے کچھ ماہنامے تو آج بھی شائع ہوتے ہیں مگر اب ان کے قارئین کی تعداد انتہائی کم ہو چکی ہے۔
کراچی: ماہنامہ ہمدرد نونہال کراچی سے شائع ہونے والا بچوں کا ماہنامہ ’ہمدرد نونہال‘ پاکستانی بچوں میں بہت مقبول ہے۔ اس کی ادارت معروف سماجی شخصیت حکیم محمد سعید مرحوم کی زیر نگرانی تکمیل پاتی تھی۔
اسلام آباد: بچوں کا اسلام ’بچوں کا اسلام‘ کے نام سے یہ جریدہ روزنامہ ’اسلام‘ کے زیر اہتمام پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد سے شائع ہوتا ہے۔
لاہور: ماہنامہ ’جگنو‘، ماہنامہ ’تعلیم و تربیت‘ اور ماہنامہ ’بچوں کی دنیا‘ ماہنامہ ’تعلیم و تربیت‘ مشہور اشاعتی ادارے فیروز سنز کے زیر اہتمام شائع ہوتا ہے۔
فیروز سنز نے بچوں کے ادب کے حوالے سے اتنی کتابیں شائع کیں، جتنی کسی اور اشاعتی ادارے نے نہیں کیں۔ ماہنامہ ’جگنو‘ میں اکثر بادشاہوں، شہزادوں، شہزادیوں اور جادوگروں کی کہانیاں چھاپی جاتی ہیں۔ ماہنامہ ’بچوں کی دنیا‘ بھی لاہور ہی سے شائع ہونے والا ایسا جریدہ ہے، جسے قارئین بچوں کی خوبصورت کہانیوں کا گلدستہ قرار دیتے ہیں۔
0 Comments