Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

برٹرینڈ رسل ایک امن پسند فلسفی

برٹرینڈ رسل 1872ء میں ویلز کے ایک مقتدر خاندان میں پیدا ہوا۔ ابتدا میں اس کی دلچسپی ریاضی میں تھی چنانچہ اس مضمون میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے وہ کیمبرج چلا گیا۔ وہاں اس کی ملاقات فلسفی الفریڈ نارتھ وہائٹ ہیڈ سے ہوئی۔ بعد     ازاں اس کے اشتراک سے رسل نے ’’پرنسپلزآف میتھی میٹکس‘‘ لکھی۔ اس کتاب نے اسے اپنے دور کے سرکردہ فلسفیوں میں لاکھڑا کیا۔ کیمبرج میں ہی وہ فلسفی لڈویگ وٹگنسٹائن سے ملا اور بہت متاثر ہوا۔ رسل چاہتا تھا کہ فلسفہ کو عام آدمی کے فہم کے مطابق لایا جائے۔ وہ ایک سماجی کارکن، ایک امن پسند، تعلیم کے فروغ کا حامی، اخلاقیات کا وکیل اور جوہری دوڑ کے خلاف تحریک کا علم بردار تھا۔ اس نے فلسفہ پر بہت سا مقبول عام کام کیا۔ فروری 1970ء میں وہ انفلوئنزا لاحق ہونے پر انتقال کر گیا۔ اس کی مشہور تصانیف میں ’’پرنسپل آف میتھی میٹکس، پرنسپیلا میتھی میٹیکا، آور نالج آف ایکسٹرنل ورلڈ، دی انالسز آف مَیٹر، لاجک اینڈ نالج‘‘ شامل ہیں۔ برٹرینڈرسل فلسفہ کی شاخ اخلاقیات میں تجزیاتی فلسفہ کا علم بردار تھا۔

مارکوس ویک


 

Post a Comment

0 Comments