نثار ناسک اردو اور پنجابی زبان کے مشہور شاعر تھے مگر اس کے باوجود بہت کم افراد یہ بات جانتے ہیں کہ انہوں نے 'دل دل پاکستان' تحریر کیا۔ یاد رہے کہ 'دل دل پاکستان' کو جنید جمشید نے گایا تھا اور یہی وہ نغمہ تھا جس کی بدولت جنید جمشید کے بینڈ وائٹل سائنز کو شہرت ملی۔ نثار ناسک اپنے کیریئر میں ریڈیو پاکستان سے بھی وابستہ رہے، جبکہ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے لیے گانے بھی تحریر کیے۔ وہ 'چھوٹی سمت کا مسافر' اور 'دل دل پاکستان' نامی کتابیں بھی تحریر کر چکے ہیں۔ پی ٹی وی نے ادب میں نثار ناسک کی خدمات پر نثار نساسک کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ نثار ناسک نے اپنی زندگی کے آخری ایام انتہائی کسمپرسی میں گزارے۔
0 Comments