Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

ہربرٹ سپنسر نے کہا : تعلیم کا اعلیٰ مقصد علم نہیں عمل ہے

ہربرٹ سپنسر (1829ء تا 1903ئ) برطانوی فلسفی، ماہر حیاتیات، ماہر سماجیات اور سیاسی نظریہ دان تھا۔ اسے مختلف علوم پر عبور حاصل تھا۔ اپنی حیات ہی میں اسے بہت شہرت حاصل ہو گئی تھی۔ 

٭ صاحبِ بصیرت کو یاد رکھنا چاہیے کہ جہاں اسے ماضی وراثت میں ملا ہے، وہیں وہ مستقبل کا خالق ہے۔ 

٭ کسی جنگلی درندے کے لیے پنجرہ وہی حیثیت رکھتا ہے جو کسی خود غرض فرد کے لیے قانون۔ 

٭ ہیرو کی پرستش وہاں سب سے زیادہ ہوتی ہے جہاں انسانی آزادی کا لحاظ سب سے کم ہو۔ 

٭ اندرونی تعلقات کی بیرونی تعلقات سے مطابقت قائم کرتے رہنا زندگی ہے۔ 

٭ محبت زندگی کی حد ہے، لیکن اس کی اپنی کوئی حد نہیں ہوتی۔ محبت زندگی کی دولت ہے، جو کبھی خرچ نہیں ہوتی۔ محبت زندگی کا انعام ہے جو دینے پر ملتا ہے۔ 

٭ سائنس میں اہم چیز سائنس کی ترقی کے ساتھ اپنے خیالات میں تبدیلی ہے۔ 

٭ تعلیم کا اعلیٰ مقصد علم نہیں عمل ہے۔ 

٭ جب تک ہر ایک آزاد نہ ہو جائے کوئی فرد کامل آزاد نہیں ہو سکتا؛ جب تک ہر ایک بااخلاق نہ ہو کوئی ایک کامل بااخلاق نہیں ہو سکتا؛ جب تک ہر ایک خوش نہ ہو کوئی ایک کامل خوش نہیں ہو سکتا۔ 

 انتخاب: وردہ بلوچ 

Post a Comment

0 Comments