ممتاز ادیب‘ دانشور‘ محقق ، نقاد، مورخ ‘ منتظم اورکراچی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرڈاکڑ جمیل جالبی کی عمر 91 برس تھی‘ وہ 12 جون 1928ء کو علی گڑھ میں پیدا ہوئے تھے۔ 1943 میں سہارن پور سے میڑک کیا تھا۔ 1947 میں میرٹھ کالج سے بی اے اور پھر سندھ یونیورسٹی سے یکے بعد دیگرے ایم اے انگریزی، اردو ، ایل ایل بی، پی ایچ ڈی اور ڈی لٹ کی ڈگریاں حاصل کیں۔ نومبر 1980 سے وزارت تعلیم سے وابستہ ہو گئے تھے۔ یکم ستمبر 1983 سے 31 اگست 1987 تک جامعہ کراچی کے وائس چانسلر رہے۔ انہوں نے 120 سے زائد کتابیں تصنیف کیں جس پر انہیں 9 سے زائد ایوارڈز مل چکے ہیں. آپ کی علمی، ادبی اور تحقیقی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے آپ کو ستارہ امتیاز اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے بھی نوازا۔
0 Comments