Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

حفیظ ہوشیار پوری : تاریخ گوئی میں حفیظ کو ایک منفرد مقام حاصل تھا

آپ کا نام شیخ عبدالحفیظ سلیم اور تخلص حفیظ تھا۔ پانچ جنوری 1912ء کو دیوان پور، ضلع جھنگ میں پیدا ہوئے۔ آبائی وطن ہوشیار پور تھا۔ ابتدائی تعلیم اسلامیہ ہائی اسکول ہوشیار پور میں حاصل کی۔ 1928ء میں میٹرک کا امتحان پاس کرنے کے بعد گورنمنٹ کالج، لاہور سے بی اے اور 1936ء میں ایم اے فلسفہ کی ڈگری لی۔ آل انڈیا ریڈیو کے لاہور اور بمبئی اسٹیشنوں پر ذمے دار عہدوں پر فائز رہے۔ تقسیم کے بعد ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ریڈیو پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ راحل ہوشیار پوری سے تلمذ حاصل تھا۔ تاریخ گوئی میں حفیظ کو ایک منفرد مقام حاصل تھا۔ اس سلسلے میں ان کا نام ناسخ کے ساتھ لیا جا سکتا ہے۔ حفیظ ہوشیارپوری نے تمام اصناف سخن میں طبع آزمائی کی۔ وہ 10 جنوری 1973ء کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ مجموعۂ کلام ’’مقامِ غزل‘‘ ان کے انتقال کے بعد شائع ہوا۔


 

Post a Comment

0 Comments