Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

انگریز ادیب ڈاکٹر سموئیل جانسن کی باتیں

ڈاکٹر سموئیل جانسن (1709ء تا 1784ئ) انگریز ادیب تھے۔ ان کی تحریروں سے اقتباسات پیش ہیں۔ 

٭ اچھی شے کو حاصل کر لینا کوئی خوبی نہیں۔ خوبی اس شے کو صحیح طریقے سے استعمال کرنے میں ہے۔ 

٭ سب سے بہادر وہ ہے جو رزیل کام کرنے سے ڈرے۔ 

٭ مضبوط قوت ارادی رکھنے والے لوگ ناکامی کا منہ کم ہی دیکھتے ہیں۔ 

٭ مشکل ایک ایسا عذر ہے جسے تاریخ کبھی تسلیم نہیں کرتی۔ 

٭ اچھا آدمی وہ ہے جس کے اعمال اچھے ہوں۔ اچھی اچھی باتیں کرنے والے کبھی کبھی بدکار بھی ہوتے ہیں۔ 

٭ انسان کا کردار اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ کس شے سے خوش ہوتا ہے۔ 

٭ کامیابی انہی کو ملتی ہے جو اس پر ایمان رکھتے ہیں۔ 

٭ عادت کی زنجیریں دیکھنے میں معمولی نظر آتی ہیں لیکن رفتہ رفتہ اتنی مضبوط ہو جاتی ہیں کہ تمام زندگی توڑے نہیں ٹوٹتیں۔ 

(انتخاب : ہدایت اللہ)

Post a Comment

0 Comments