Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

فراق گھورکھپوری : ان کی غزل اور رباعی کا انداز سب سے الگ ہے

رگھوپتی سہائے فراق گورکھپوری (اترپردیش میں پیدا ہوئے۔ گھر میں شعرو شاعری کا چرچا عام تھا۔ ان کے والد منشی گورکھ پرشاد عبرت بھی مشہور شاعر تھے۔ فراق نے تعلیم الٰہ آباد میں حاصل کی اور اردو اور فارسی کے علاوہ انگریزی میں بھی اعلیٰ لیاقت حاصل کی۔ بعد میں انڈین نیشنل کانگریس میں شامل ہو گئے۔ کچھ مدت تک جواہر لعل نہرو کے ساتھ کام کیا۔ جیل بھی گئے۔ انگریزی میں ایم۔ اے کرنے کے بعد الٰہ آباد یونیورسٹی میں انگریزی کے استاد ہو گئے۔ 

یہیں سے 1959ء میں ریٹائر ہوئے۔ فراق گورکھپوری کے کلام کے کئی مجموعے شائع ہوئے۔ ان میں ’’روح کائنات‘‘ ،’’رمز و کنایات‘‘،’’غزلستان‘‘، ’’شبنمستان‘‘ اور ’’گلِ نغمہ‘‘ خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔ ان کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ ’’اندازے‘‘ اور ان کی کتاب ’’اردو کی عشقیہ شاعری‘‘ بہت اہمیت رکھتی ہے۔ شاعری میں فراق کی غزل اور ان کی رباعی کا انداز سب سے الگ ہے۔

شمس الدین


 

Post a Comment

0 Comments