Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

مجھے اپنی راہ پہ ڈال دے...کہ زمانہ، میری مثال دے.............



کوئی ضبط دے ...نہ جلال دے..مجھے صرف اتنا کمال دے
مجھے اپنی راہ پہ ڈال دے...کہ زمانہ، میری مثال دے.....

... تیری رحمتوں کا نزول ھو..مجھے محنتوں کا صلہ ملے..
مجھے مال و زر کی ھوس نہ ھو، مجھے بس تو رزق ِ حلال دے

میرے ذھن میں تیری فکر ھو، میری سانس میں تیرا ذکر ھو
تیرا خوف میری نجات ھو.....سبھی خوف دل سے نکال دے.....

تیری بارگاہ میں اے خدا !میری روز و شب ھے یہی دُعا
تو رحیم ھے تو کریم ھے....مجھے مشکلوں سے نکال دے..... (آمین)

Post a Comment

0 Comments