Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

يوں لگتا ہے وقت تھم گیا ہے رواں دواں زندگی رُک گئی ہے، طارق عزیز کا آخری پیغام

دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں کو گزشتہ روز آخری سلام کہنے والے پاکستانی ٹی وی اور ریڈیو کے معروف کمپیئر طارق عزیز کا سوشل میڈیا پر دیا آخری پیغام منظر عام پر آیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفات سے ایک روز قبل جاری اپنے پیغام میں طارق عزیز نے لکھا کہ ’يوں لگتا ہے وقت تھم گیا ہے رواں دواں زندگی رُک گئی ہے۔‘ طارق عزیز کے پیغام سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بیماری کے باعث بستر پر لیٹے رہنے سے انہیں کوفت ہو گئی تھی، انہوں نے لکھا کہ ’کئی دنوں سے بستر پر لیٹے لیٹے سوچ رہا ہوں کہ آزادانہ نقل و حرکت بھی مالک کی کتنی بڑی نعمت تھی۔‘  انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ نہ جانے پرانا وقت کب لوٹ کے آتا ہے، ابھی تو کوئی امید نظر نہیں آرہی۔ ٹوئٹر پر وفات سے دو روز قبل انہوں نے کلمہ شہادت بھی ٹوئٹ کیا تھا۔

طارق عزیز نے پی ٹی وی کی نشریات کا آغاز کیسے کیا؟
واضح رہے کہ ریڈیو پاکستان، ٹیلی ویژن، فلم، صحافت، ادب اور سیاست کا ایک نمایاں نام طارق عزیز گزشتہ روز 84 سال کی عمر میں دارِ فانی سے کوچ کر گیا۔
طارق عزیز کو اصل شہرت پاکستان ٹیلیویژن پر 1975 میں شروع ہونے والے پروگرام ’نیلام گھر‘ سے ملی۔ ان کا یہ پروگرام شروع کرنے کا انداز ’دیکھتی آنکھوں، سنتے کانوں کو طارق عزیز کا سلام‘ بہت مشہور ہوا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ

Post a Comment

0 Comments