Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

کتابوں کی صحبت : ''کورونا تنہائی‘‘ کا علاج

برادرِ عزیز ایاز امیر نے تجویز کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی سرگرمیاں محدود ہونے کی بدولت تنہائی کے جو لمحات میسر آ رہے ہیں، وہ کتابوں کی صحبت میں بسر کئے جائیں۔ اس سے اختلاف کی کوئی گنجائش ہے نہ ضرورت۔ گزشتہ دِنوں پاکستانی صحافت کے تین ممتاز ترین کالم نگاروں کے کالموں کے مجموعے شائع ہوئے ہیں۔ محمد اظہارالحق کا ''میری وفات‘‘، ڈاکٹر شاہد صدیقی کا ''زیر آسماں‘‘ اور عامر خاکوانی کا ''زنگار نامہ‘‘۔ ان تینوں کے ذریعے تنہائی آباد کی جانی چاہیے۔

 اول الذکر دو صاحبان اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز رہے، جناب اظہار کا تعلق ملٹری اکائونٹس سے تھا، تو جناب شاہد کا تعلیم و تدریس سے۔ عامر خاکوانی کا آغاز بھی صحافت سے تھا، اور شباب بھی صحافت میں ہے۔ یہ تینوں حضرات اپنی اپنی جگہ مشاہدے، تجزیے اور مطالعے کا حسین امتزاج ہیں۔ جناب اظہار سیاسی امور پر بھی گہری نگاہ رکھتے ہیں، ڈاکٹر شاہد روزمرہ کی سیاست سے دامن چھڑاتے ہیں، جبکہ عامر خاکوانی ہر جگہ گھوڑے دوڑا گزرتے ہیں۔ ان سے لطف اٹھائیے، اور اپنی تنہائی کو خوشبوئوں سے بھر دیجیے۔

مجیب الرحمان شامی
بشکریہ دنیا نیوز 

Post a Comment

0 Comments