Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

مارک ٹوئن کے اقوال

ناقدین مارک کا شمار شگفتہ مزاج تخلیق کاروں میں کرتے ہیں۔ طبیعت کی شوخی اس کی تحریروں میں بھی عیاں ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے کئی اقوال بے حد مشہور ہوئے تا ہم ان اقوال میں… فقط مزاح نہیں۔ ان میں دانش بھی ہے۔ اور اسی دانش کے سہارے یہ ایک طویل عرصے سے زندہ ہیں۔ یہاں مارک ٹوئن کے چند قول درج کیے جا رہے ہیں۔ 

٭ جتنا وقت سچ کو تسمے باندھنے میں لگتا ہے، اتنی دیر میں جھوٹ آدھی دنیا میں پھیل چکا ہوتا ہے۔ 

٭ منہ بسورتے ہوئے یہ کہتے پھرنا کہ دنیا آپ کی مقروض ہے، نری حماقت ہے۔ دنیا آپ کی مقروض نہیں ہو سکتی۔ وہ آپ کی آمد سے صدیوں پہلے بھی موجود تھی اور آپ کے جانے کے بعد بھی باقی رہے گی۔ 

٭ بہ ظاہر ایسا کوئی مافوق الفطرت واقعہ نہیں، جو آج رونما نہیں ہو سکتا۔ آج کا دن انوکھے واقعات کے لیے سازگار ہے۔ 

٭ لوگ آپ کو بیوقوف اور کند ذہن خیال کرتے ہوں، ایسے میں بجائے اس کے کہ آپ اپنی زبان کھول کر ان کی تصدیق کر دیں، چپ رہنا ہی بھلا۔ 

٭ اگر آپ سچ بولنے کی ہمت رکھتے ہیں، تو پھر آپ کو ہر بات یاد رکھنے کی ضرورت نہیں۔ یہ اذیت تو آپ کو جھوٹ بولتے ہوئے اٹھانی پڑتی ہے۔ 

٭ زندگی میں کامیابی کے لیے آپ کو دو چیزوں کی ضرورت ہے۔ ایک جہالت، دوسری اس جہالت کو عقل مندی سمجھنے کا اعتماد۔ 

Post a Comment

0 Comments