Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

لائبریری کو 68 سال بعد واپس ملنے والی کتاب کی دلچسپ کہانی

اُردو کا محاورہ ہے: ’’دیر آید، درست آید‘‘ مذکور محاورے کے مصداق نیوزی لینڈ کی آکلینڈ پبلک لائبریری کو گذشتہ دنوںایک ایسی کتاب ملی ہے، جو 68 سال بعد کتب خانے میں واپس آئی ہے۔ اے ڈبلیو ریڈ کی کتاب ’’متھس اینڈ لیجنڈز آف ماؤری لینڈ‘‘ 17 دسمبر 1948ء کو واپس کی جانی تھی، لیکن ایک خاتون نے، جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچپن میں یہ کتاب لائبریری سے لی تھی، آکلینڈ سے کہیں اور منتقل ہوگئی تھیں اور غلطی سے کتاب اپنے ساتھ لے گئیں۔ کتاب مجموعی طور پر اچھی حالت میں ہے ۔

اس لیے لائبریری نے لیٹ فیس معاف کردی ہے۔ ورنہ لائبریری کے حساب سے دیکھیں ،تو اس وقت تاریخ پر کتاب واپس نہ کرنے پر پہلے ہفتے کے تین پینس اور اس کے بعد روزانہ کا ایک پینس جرمانہ قانون تھا۔ اب تک کتاب کو 24 ہزار 604 اضافی دن ہو چکے ہیں، جو 102 پاؤنڈز سے زیادہ کا جرمانہ بنتا ہے۔ اگر افراط ِزر کا حساب کتاب لگا کر اسے آج کے حساب سے دیکھا جائے، تو یہ 5 ہزار ڈالرز، یعنی 5 لاکھ پاکستانی روپے سے زیادہ کا جرمانہ بنتا ہے۔

 (اُردو ٹرائب سے ماخوذ) 

Post a Comment

0 Comments