Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

یاد کرتا ہے زمانہ انہی انسانوں کو

 یاد کرتا ہے زمانہ انہی انسانوں کو
روک لیتے ہیں جو بڑھتے ہوئے طوفانوں کو

یاد کرتا ہے زمانہ انہی انسانوں کو
آپ ہی اپنے تڑپنے کا مزہ لیتے ہیں

ہنس کے ہر غم کو وہ سینے سے لگالیتے ہیں
غم سے ڈرتے ہوئے دیکھا نہیں دیوانوں کو

یاد کرتا ہے زمانہ انہی انسانوں کو
مسکراتا ہے کوئی بھرتا ہے آہیں کوئی

چل دیا پھیر کے اپنوں سے نگاہیں کوئی
رہ گیا دل میں دبا کر کوئی ارمانوں کو

یاد کرتا ہے زمانہ انہی انسانوں کو
ان کی ہمت پہ خوشی ناز کیا کرتی ہے

زندگی ان کے قدم چوم لیا کرتی ہے
جو بہاروں سے سجا دیتے ہیں ویرانوں کو

یاد کرتا ہے زمانہ انہی انسانوں کو
روک لیتے ہیں جو بڑھتے ہوئے طوفانوں کو

 مظفر وارثی 

Post a Comment

0 Comments