امرتا پریتم نے 1919ئمیں گوجرانوالہ میں آنکھ کھولی ، 1936میں ان کی پہلی کتاب” امرت لہراں “ چھپی ۔ انہوں نے تقسیم ہند پرانسانیت کے قتل کو ایسے الفاظ دئیے جو روح تک اترجائیں۔ امرتا پریتم کے ناول ” پنجر “ پر بالی ووڈ نے اسی نام سے ایک فلم بھی بنائی جس میں برصغیر کی تقسیم کے دوران ہندو مسلم تعلقات کے درمیان پیدا شدہ تناو ¿ کو موضوع بنایا گیا ۔ پدما شری، پدما بھوشن سمیت کئی بڑے ایوارڈز اس عظیم شاعرہ، ناول نگار اور کہانی نویس کی نذر کئے گئے ۔
امرتا پریتم کی پہلی شادی کی پریتم سنگھ کے ساتھ ہوئی جو 1960ئ تک چلی اور یہ شادی ٹوٹنے کی وجہ بنی ساحر لدھیانوی بنے دونوں کی پہلی ملاقات 1944ء کے ایک مشاعرے میں ہوئی ، امرتا کے مطابق اس روز ہونے والی بارش نے محبت کی پہلی آبیاری کی ۔ امرتا پریتم نے ساحر سے منہ موڑا تو آرٹسٹ امروز کو اپنا جیون ساتھی بنایا جس کی وجہ ساحر اور گلوکارہ سدھا ملہوترا کی دوستی بنی
0 Comments