Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

کہنے کو مسلماں میں بھی ہوں لیکن کہتےشرماتا ہوں.........

کہنے کو مسلماں میں بھی ہوں لیکن کہتےشرماتا ہوں

===============================

(اے ایمان لانے والوں !اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ- القرآن)


وہ جان حیات کون و مکاں ، وہ روح نجات انسانی

وہ جس کی بلندی کے آگے افلاک ہوئے پانی پانی

وہ فقر کا پیکر جس کے قدم چھوتا ہے شکوہ سلطانی

ان سے ہی مجھے نسبت ہے مگر کب ان کی حقیقت پہنچانی

احساس خطا کی پلکوں سے آنسو بن کر گر جاتا ہوں

کہنے کو مسلماں میں بھی ہوں لیکن کہتے شرماتا ہوں

آباد ہوئیں عشرت گاہیں ،ویران مسجد روتی ہیں

طاری ہے فضاء پر موسیقی، پامال اذانیں ہوتی ہیں

برباد خزاں ہے مستقبل ، ماضی کی بہاریں سوتی ہیں

پھولوں کے بجائے کانٹوں میں شبنم کے شکستہ موتی ہیں

یہ وقت عمل !!کردار ہے شل!!کیا دست دعا پھیلاتا ہوں

کہنے کو مسلماں میں بھی ہوں لیکن کہتےشرماتا ہوں

Post a Comment

0 Comments