Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

کمال احمد رضوی، معاشرتی برائیوں کو اجاگر کرنے والا مصنف

کمال احمد رضوی وہ نام ہے جس نے اپنے قلم کے ذریعے معاشرے کی ان برائیوں سے پردہ اٹھایا، جنہیں اب برائی ہی نہیں سمجھا جاتا۔ ان کی سپر ہٹ تخلیق الف نون، یوں تو ایک مزاحیہ سیریل تھی لیکن ہر قسط میں الن اور ننھا ہلکے پھلکے انداز میں اہل فکر کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور بھی کر دیتے تھے۔ انہوں نے مسٹر شیطان، کھویا ہوا آدمی سمیت دیگر سیریلز میں بھی اداکاری سے اپنے لاکھوں مداح بنائے۔ سب کو ہنسانے اور معاشرے کی اصلاح کے لیے کام کرنے والا الن علالت کے باعث 17 دسمبر 2015 کو سب کو افسردہ کر کے جہان فانی سے کوچ کر گیا۔
 

Post a Comment

0 Comments