Urdu Classics

6/recent/ticker-posts

غَم ہے یا خُوشی ہے تُو...........ناصرکاظمی


غَم ہے یا خُوشی ہے تُو
مِیری زِندگی ہے تُو

مِیری ساری عُمر میں
ایک ہی کمی ہے تُو...

مِیری رات کا چراغ
مِیری نیند بھی ہے تُو

مِیں خزاں کی شام ہوں
رُت بہار کی ہے تُو

دوستوں کے دَرمیاں
وجہِ دوستی ہے تُو

آفتوں کے دور میں
چین کی گھڑی ہے تُو

میں تو وہ نہیں رہا
ہاں مگر وہی ہے تُو

ناصّر اس دیار میں
کتنا اجنبی ہے تُو

کلام : ناصرکاظمی

Post a Comment

0 Comments